آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حاجیوں پر اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز

pilgrims

pilgrims

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے حاجیوں پر بھی اضافی ٹیکس لگانے پر غور شروع کردیا ہے۔

آئندہ مالی سال کا بجٹ 3 جون کو پیش کیا جائے گا جس کے لیے وفاقی کابینہ کی پیش کردہ تجاویز کو بھی منظور کرلیا گیا ہے جب کہ آئندہ بجٹ میں حاجیوں پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق آئندہ بجٹ میں حاجیوں پر عائد ٹیکس 5 ہزار سے بڑھا کر 6500 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ عمرہ پر جانے والوں کے لیے بھی 2 ہزار روپے فی کس ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔ اس کےعلاوہ جم خانہ، کلب اور ہوٹل ممبرز پر بھی 500 روپے ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔