بجٹ میں 253ارب کے نئے ٹیکس لگا دئیے گئے ہیں: پرویز الٰہی

Pervez Elahi

Pervez Elahi

لاہور (جیوڈیسک) چودھری پرویز الٰہی نے ایک بیان میں کہا کہ بجٹ میں کیا گیا تنخواہوں میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔

بجٹ عوام دشمن ہے 253ارب کے نئے ٹیکس لگا دئیے گئے۔ ان کا کہنا تھا حکمران دہشت گردی، پاک چین اقتصادی راہداری پر اے پی سی بلاتے ہیں معیشت پر کیوں نہیں بلاتے۔