گولیاں آزادی کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتیں: میر واعظ عمر فاروق

Mirwaiz Umar Farooq

Mirwaiz Umar Farooq

مقبوضہ کشمیر (جیوڈیسک) بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا۔ مقبوضہ کشمیر میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں پر قابض بھارتی فوج کے ظلم و جبر نے حریت رہنماؤں کو مزید سیخ پا کر دیا۔

حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی ظلم اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ظلم و تشدد سے کشمیری نوجوانوں کی آواز دبا نہیں سکتا۔

حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا تھا کہ قابض بھارتی فوج اسپتالوں میں زخمیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔

حریت رہنماؤں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ بہیمانہ بھارتی تشدد کا نوٹس لے کر مظلوم کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ بند کرایا جائے۔