بونیر :محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی،دو مغوی بچے بازیاب

Buner

Buner

بونیر (جیوڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی نے بونیر میں کارروائی کرتے ہوئے دو مغوی بچے بازیاب کرالئے۔

تاہم اغوا کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق 13سالہ عبدالوہاب اور8سالہ ادریس کوبونیر کے علاقہ ریگاسے اغواء کیاگیا۔

ان کی رہائی کے بدلے 50لاکھ روپے تاوان کامطالبہ کیاگیا۔ تاہم انسداددہشت گردی فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو بازیاب کرا لیا، تاہم اغواء کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔