بونیر میں باراتیوں کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Bodies

Bodies

بونیر (جیوڈیسک) گل بانڈے میں مسلح افراد نے باراتیوں کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

بونیر کے علاقے گل بانڈے میں باراتیوں کی گاڑی پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ باراتیوں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔

مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔