سی پیک پر 2018 الیکشن کی سیاست نہیں ہونی چاہیے، احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

لاہور (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان سے برہان تک نئے روٹ پر کام جاری ہے، سی پیک پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مغربی روٹ پر ترجیحی بنیادوں پر کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ باجوڑ سے جنڈولہ روڈ پر بھی جلد کام شروع ہو گا۔ گوادر کو کوئٹہ سے ملانے کیلئے روٹ پر بھی کام جاری ہے۔

کوئٹہ سے افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی حاصل ہو گی۔