سی پیک منصوبہ پاکستان کی معیشت میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس

PML-N

PML-N

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا، چیئرمین چوہدری شاہین اختر۔ جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان کی کامیابی میں جہاں فوج، پولیس اور دیگر اداروں کا کردار رہا ہے وہاں میڈیا نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے جس پر اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی معیشت میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ اس وقت اس منصوبے کی کامیابی میں بعض ممالک رکاوٹیں ڈال رہے ہں جو جلد دور ہوجائیں گی،چوہدری شاہین اختر نے کہا امن کی بحالی کے لئے ہر مکاتب فکر نے اپنا کردار ادا کیا اور پاک فوج، پولیس، میڈیا وکلا اور عوام نے قربانیاں دی ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے۔

مودی سرکار کے ارادے خاک میں ملا کر دم لیں گے۔شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی مذہبی ودیگر جماعتوں کو اپنے اختلافات بھلا کر ملک وقوم کے لئے متحد ہونا پڑے گا۔ پوری قوم مل کردہشت گردی کا خاتمہ کرے گی، میڈیا کو امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔