کیلیفورنیا واقعہ میں مبینہ ملوث تاشفین ملک کا آبائی گھر کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ سے ہے

لیہ کروڑ لعل عیسن (طارق پہاڑ) کیلیفرونیا واقع میں مبینہ ملوس تاشفین ملک کا آبائی گھر کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ سے ہے ان کے والد گلزار ملک سابق صوبائی وزیر و ضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک احمد علی اولکھ کے خالہ زاد بھائی ہیں اور ان کی شادی وھواضلع ڈیرا غازی خان میں ہوئی جس کے بعد وہ وھوا منتقل ہو گئے اور اس کے بعد انجینئرنگ کر کہ ملازمت کی اور بعد ازان بطور انجیئنیر قریبا 20 سال قبل سعودیہ کے شہر(ریاض) چلے گئے تھے۔

تاشفین ملک نے BZUملتان سے بی فارمیسی کیا اور والد کے ساتھ ملتان رہنے لگی۔تعلیم یافتہ تاشفین ملک کے دو چچا انوار ملک سپورٹس افیسر جبکہ ملک جاوید ربانی محکمہ تعلیم میں کلرک ہیں۔محلے کے بزرگوں ملک محمد سمی اور خورشید احمد کے مطابق تاشفین ملک کا والد گلزار ملک 25سال قبل سعودیہ کے شہر(ریاض) چلا گیا تھا۔جو کہ مذہبی نظریات رکھتا تھا۔

وہ اور ان کے اہل خانہ کئی سال ہو گئے یہاں واپس نہیں آئے ۔جب ہم نے گلزار ملک کے بھائیوں انوار ملک سپورٹس افیسر جبکہ ملک جاوید ربانی محکمہ تعلیم میں کلرک ہیںسے رابطے کی کوشش کی توان سے رابطہ نہ ہو سکا۔

Tashfin Malik Ancestral Hhome

Tashfin Malik Ancestral Hhome

Tashfin Malik Ancestral Hhome

Tashfin Malik Ancestral Hhome

Tashfin Malik Ancestral Hhome

Tashfin Malik Ancestral Hhome

Tashfin Malik Ancestral Hhome

Tashfin Malik Ancestral Hhome