کیلیفورنیا :مینہیٹن کے ساحل کو تیل پھیلنے کے باعث بند کر دیا گیا

California Coast

California Coast

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مینہیٹن کے ساحل پر تیل پھیلنے کے بعد ساحل کو شہریوں کیلئے بند کر دیا گیا۔

امریکی کوسٹ گارڈز کے مطابق مینہیٹن ساحل پر ریت میں تیل اور کول تار پایا گیا جس کے بعد ساحل کو صفائی کیلئے بند کر دیا گیا۔ ساحل سے تیل کا نمونہ لے کر معائنہ شروع کر دیا گیا ہے۔ کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ مینہیٹن ساحل پر تیل پھیلنے کی تحقیقات جاری ہیں۔