برنارڈینو حملے میں ملوث خاتون کو امریکی ویزا پاکستان سے دیا گیا: مارک ٹونر

Bernardinu Attack

Bernardinu Attack

کیلی فورنیا (جیوڈیسک) امریکی حکام کے مطابق سان برنارڈینو حملے میں ملوث خاتون تاشفین ملک ممکنہ طور پر پاکستانی شہری تھی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ تاشفین کو امریکی ویزہ پاکستان سے جاری کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق تاشفین کو امریکی شہری کی منگتر کا ویزہ دیا گیا تھا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس حملے کے پیچھے محرکات کیا تھے۔ تاہم ایف بی آئی کے مطابق فی الحال دہشت گردی کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ حملے کا مرکزی کردار سید رضوان فاروق پیدائشی امریکی تھا اور وہ محکمہ صحت میں ملازم تھا۔

دوسری جانب رضوان فاروق کی رہائش گاہ سے بڑے پیمانے پر ہتھار برآمد ہوئے ہیں جس سے حملے میں دہشت گردوں کے ملوث ہونے کے خدشے کو تقویت ملتی ہے۔