کیمبرین جنگی مشقوں میں طلائی تمغہ حاصل کرنیوالی ٹیم کی آرمی چیف سے ملاقات

General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی اور سبز ہلالی پرچم سربلند رکھنے کی کوششوں میں انکے کردار کو سراہا۔

رواں سال پندرہ سے پچیس اکتوبر تک برطانیہ میں ہونے والی کیمبرین پروٹوکول مشقوں میں پاکستانی ٹیم نے کیپٹن توصیف کی قیادت میں شرکت کی اور طلائی تمغہ جیتا، مشقوں میں بھارت سمیت دنیا بھر سے ایک سو بیس ممالک کے فوجی جوانوں نے حصہ لیا۔

کیمبرین پروٹوکول مشقیں دنیا کی انتہائی مشکل فوجی مشقیں مانی جاتی ہیں جو جنگلوں، سمندر اور دشوار گزار پہاڑی سلسلوں میں ہوتی ہیں۔