کیمبرج انٹرنیشنل امتحانات 2016,17 میں مائرز کالج نے تاریخ کا ایک اور باب رقم کر دیا

چکوال : مائرز کالج چکوال کے ایک اور ہونہار طالب علم حیدر علی حسین نے کیمبرج انٹر نیشنل امتحانات کے 7 او لیول کی کیٹگری میں ریجن شمالی پاکستان(پنجاب اور کے پی کے) میں اول پوزیشن حاصل کر کے مائزر کالج کی روشن تاریخ میں ایک اور باب کا اضافہ کر دیا۔

حیدر علی حسین معروف کاروباری شخصیت عرفان حسین(صدر یوتھ ونگPTI ضلع چکوال)کے صاحبزادے ہیں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے برطانیہ روانہ ہو چکے ہیں۔حیدر علی حسین مائرز کالج کے پانچوے طالب علم ہیں جنہوں نے کیمبرج بورڈ میں پوزیشن حاصل کی۔عام طور پر کیمبرج انٹرنیشنل امتحانات میں بڑے شہروں کے مہنگے سکولوں کے بچے ہی اعزازات حاصل کرتے ہیں اس لئے مائرز کالج کے بچوں کی یہ کامیابیاں قابلِ صدتحسین ہیں۔2016,17 کے امتحانات میں شمالی پنجاب میںبیکن ہائوس سکول سسٹم کے سعود افضل شافی نے دوسری پوزیشن جبکہ ایلیٹ انٹرنیشنل سکول کے احمد حسن گوندل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر چئرمین مائرز کالج راجہ یاسر سرفراز نے حیدر علی حسین اور ان کے والد عرفان حسین اور خصوصاََ سکول پرنسپل اور اساتذہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ انہیں کی کاوشوں سے آج مائرز کالج پاکستان کے نمایاں سکولوں میں اپنا مقام بنا چکا ہے ۔ یاد رہے کہ مائرز کالج کے علاوہ علاقے کے کسی سکول نے آج تک کیمبرج انٹرنیشنل امتحانات میں کبھی کوئی پوزیشن حاصل نہیں کی۔

Myers College

Myers College