کیمبرج انٹرنیشنل یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ نے 2015 کی بورڈ کی پوزیشنوں کا اعلان کر دیا

Nausherwan Khan

Nausherwan Khan

چکوال: یونیورسٹی آف کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامینیشن نے سن 2015ء کے لئے بین الاقوامی اور قومی پوزیشنوں کا اعلان کر دیا۔ مائرز کالج چکوال کے ہونہار طالب علم نوشیروان خان نے شمالی ریجن میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔نو شیروان خان اوڈھروال کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت تیمور اصغر خان کے صاحبزادے ہیں۔

نوشیروان خان مائرز کالج کے چوتھے سٹوڈنٹ ہیں جنہوں نے کیمبرج انٹرنیشنل امتحانات میں پوزیشن حاصل کی۔ اس سے پہلے 2012 ء میں شجاعت مرزا، علی حیدر ادیب اور عبدالواہاب کیمبرج بورڈ میں پوزیشنیں حاصل کر کے بین الاقوامی سطح پر مائرز کالج اور چکوال کا نام روشن کر چکے ہیں۔

مائرز کالج کے ڈائریکٹر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے اس موقع پر نوشیروان خان اور ان کے اساتذہ کو خصوصی مبارک باد دی اور انہیں یہ عندیہ دیا کہ اس کامیابی کے بعد وہ انشا ء اللہ دنیا کی کسی ٹاپ یونیورسٹی میں سکالر شپ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔