بڈھ بیر کیمپ پر حملے میں ملوث دہشت گرد چارسدہ سے گرفتار

Pakistan Security Forces

Pakistan Security Forces

چارسدہ (جیوڈیسک) حساس اداروں نے چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے بڈھ بیر حملے میں ملوث دہشت گرد کو گرفتارکرلیا۔

حساس اداروں نے چار سدہ پر دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے کیمپ پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق افغانستان سے ہے جس سے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور کے قریب انقلاب روڈ پر پاک فضائیہ کے بڈھ بیر کیمپ پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 29 افراد شہید اور 29 زخمی ہوگئے تھے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 13 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔