ہم کینیڈا آنے والے تمام مہاجرین کو خوش آمدید کہیں گے، وزیراعظم ٹروڈو

Justin Trudeau

Justin Trudeau

کینیڈا (جیوڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں مہاجرین کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے لیکن کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ملک آنے والے تمام مہاجرین کو خوش آمدید کہنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 7 مسلم ممالک کے پناہ گزینوں پرپابندی لگادی گئی ہے جس پر عالمی رہنماؤں اور خود امریکی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایسی صورتحال میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی ٹویٹ سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کینیڈا میں آنے والے تمام مہاجرین کو خوش آمدید کہا ہے۔جسٹن ٹروڈو نے ٹویٹ میں کہا کہ کینیڈا جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے تمام افراد کو رنگ و نسل اور مذہب کی تفریق کے بغیر خوش آمدید کہے گا کیونکہ مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے افراد کا اتحاد ہی کینیڈا کی قوت ہے۔