کینیڈا میں داعش میں شمولیت کے ارادہ رکھنے کے شبے میں10 نوجوان گرفتار

Police

Police

اوٹاوا (جیوڈیسک) کینیڈا میں پولیس نےداعش میں شمولیت کے ارادہ رکھنے کے شبے میں10 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کینیڈا کی پولیس نے تمام نوجوانوں کو مونٹریالز ٹروڈو نامی بین الاقوامی ہوائی اڈے پراس وقت گرفتار کیا جب وہ بیرون ملک جارہے تھے ،پولیس نے انہیں حراست میں لے کران کے پاسپورٹ بھی ضبط کر لئے ہیں۔

پولیس نے زیرحراست نوجوانوں کی شناخت ظاہر کرنے یا کسی بھی قسم کی معلومات دینے کہ ان کی گرفتاری کیسے ممکن ہوئی سے معذوری کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک چھوڑ کرجانے کا فیصلہ ان کا اپنا تھا اس میں ان کے خاندان کا کوئی فرد شامل نہیں تھا۔ حراست میں لئے گئے ابھی تک نوجوانوں پر اب تک کوئی الزام نہیں ثابت ہوا تاہم تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں قومی جنگی یادگار اور پارلیمنٹ کی عمارات پر ایک مسلح شخص نے حملہ کیا تھا جس میں ایک فوجی مارا گیا تھا جس کے بعد ملک کی پارلیمنٹ نے ملک کے سکیورٹی اداروں کو وسیع تر اختیارات دینے کے قانون کا منظور کیا ہے۔