کینیڈا : برفانی طوفان دو افراد کی جان لے گیا

Canada Heavy Snow

Canada Heavy Snow

کینیڈا (جیوڈیسک) کینیڈا میں برفانی طوفان کے باعث دو افراد ہلاک ہوگئے، ہزاروں افراد کو بجلی کے بغیر رہنا پڑا۔

کینیڈا کے صوبے نیو برنس وک میں برفانی طوفان نے نظام زندگی منجمد کر دیا۔ مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

سیکڑوں گھروں تک بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔ درخت کی شاخیں برف کا بوجھ برداشت نہ کرسکیں ، نلکوں میں پانی جم گیا۔

شہری برف کو گرم کرکے پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے۔