بی آر بی نہر کا پہلا شکار، 14 سالہ نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

Canal

Canal

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) بی آر بی نہر کا پہلا شکار، 14 سالہ نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق، پابندی کے باوجود نہر میں نہانے کا سلسلہ ہر سال جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے 8 سے 10 افراد ڈوب جاتے ہیں، محکمہ کی پر اسرارخاموشی اس سال بھی متعدد افراد کیلئے لقمہ اجل بن سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کا رہائشی 14سالہ زمان بی آر بی نہر کا پہلا شکار بن گیا، محمد زمان سرہالی کلاں میں آیا ہوا تھا کہ سرہالی کلاں کے قریب بی آر بی نہر میں نہا رہا تھا کہ تیز لہروں کی نظر ہو گیا اس بی آر بی نہر میں نہانے پر پابندی کے باوجود روزانہ سینکڑوں افراد بلا روک ٹوک نہاتے ہیں اور ہر سال 8سے 10افراد ڈوب کر جاں بحق ہو جاتے ہیں، جبکہ محکمہ نے پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے پابندی پر عمل در آمد کروانے کا مطالبہ کی ہے تا کہ قیمتی انسانی جانیں بچ سکیں۔