کینو کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع پالیسی پر کام شروع

Canoe

Canoe

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے کینو کی برآمدات بڑھانے کے لئے جامع پالیسی پر کام شروع کر دیا ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکیو رٹی کے ذرائع کے مطابق پاکستان دنیا میں کینو پیدا کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے۔

ملک میں کینو کی پیداوار میں اضافے اور اسے محفوظ بنانے کے لئے مزید پروسیسنگ یونٹس قائم کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

حکومت بین الاقوامی منڈی میں مسابقت کا مقابلہ کرنے کے لئے برآمد کنندگان کو تربیت دینے کے پروگرام پر بھی عمل کررہی ہے ۔اس سے ملکی برآمدات میں مزید اضافے کو یقینی بنایا جا سکے گا۔