کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں کے علاقہ میں بلاتفریق کام جاری ہیں

Kharian

Kharian

کھاریاں: کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں کے علاقہ میں بلاتفریق کام جاری ہیں روزانہ مچھر مار سپرے کیا جا رہا ہے جبکہ بلاتفریق صفائی کے کام جاری ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں عمران خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ پریذیڈنٹ C.B.K بریگیڈیئر صادق راہی کی قیادت میں اور وائس پریذیڈنٹ مسعود چوہان کے ساتھ ساتھ ممبران کی باہمی مشاورت سے خدمت جاری ہے پینے کا صاف پانی بھی مسلسل فراہم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ علاقہ میں بلاتفریق ترقیاتی کام جاری ہیں۔