جیسی ٹیم، ویسا کپتان، اظہر علی کو ہٹانے سے فرق نہیں پڑے گا: مصباح الحق

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

لاہور (جیوڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کھری کھری باتیں کرتے ہوئے کہا کہ جیسی ٹیم ہو گی، ویسا ہی کپتان ہو گا، اظہر علی کو ہٹانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ سڈنی ون ڈے میں دونوں ٹیموں کے درمیان فیلڈنگ کا فرق تھا، پاکستان نے مواقع گنوائے جبکہ آسٹریلیا نے ان سے فائدہ اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ خراب فیلڈنگ کے باعث میچ پاکستان کی پہنچ سے دور ہوا۔