کپتان کا آخری اوور

Imran Khan

Imran Khan

تحریر : چوہدری جاوید
ملکی حالات کب کس طرف چلے جائیں کسی کو کوئی خبر نہیں مگر ایک بات کا علم ہر باشعور پاکستانی کو ہو چکا ہے کہ عمران خان اپنا آخری اوور کھیلنے جا رہے ہیں اگر اس بار وہ وزیراعظم کی کلی اڑانے میں ناکام ہو گئے تو پھر عمران خان کو مزید 20 سال صبر کرنا پڑے گا اس سلسلہ میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے 30 اکتوبر کو اپنی سیاسی زندگی کا فیصلہ کن دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 30 اکتوبر کا احتجاج صرف نوازشر یف کے استعفیٰ یااپوزیشن کے ٹی او آرز کے مطابق خود کو احتساب کیلئے پیش کر نے سے ’’ہولڈ ‘‘ہو سکتا ہے۔

‘خورشید شاہ اور نوازشر یف دونوں کر پٹ ہیں ‘نوازشر یف نیب ‘خورشید شاہ اور آصف علی زرداری کو ’’اپنا ‘‘سمجھتے ہیں‘کوئی لندن پلان نہیں بن رہا ہے تمام لوگوں کو 30اکتوبر کے احتجاج میں شر کت کی دعوت دیں گے ‘اگر پار لیمنٹ کر پشن کر نیوالوں کو نہیں پکڑ سکتی تو اس کا کیا فائدہ ہے ؟ میں مجبوری کے تحت سڑکوں پر آرہا‘موجودہ جمہو ریت پر ویز مشرف کی آمر یت سے بدتر ہے ‘پر ویز مشرف کے دور سے آج پاکستان میں زیادہ کر پشن ‘مہنگائی اور غیر ملکی قر ضے ہیں۔

‘بھٹو ‘شریف اور اسفندیار ولی فیملی اپنے بچوں کو آگے لارہے ہیں 25سالہ بلاول بھٹو کے پیچھے بڑے بڑے پیپلزپارٹی کے لوگ کھڑے ہوتے ہیں (ن) لیگ میں لوگ مر یم نوازشر یف اور حمزہ شہبا زشر یف کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں بادشاہت کا نظام نہیں چلے گا۔ اعتزاز احسن اور قمر الزمان کائرہ جیسے لوگ احتساب چاہتے ہیں مگر پیچھے آصف علی زداری ہے جو ڈاکٹر عاصم اور ایان علی جیسے لوگوں کے معاملے پر سودے بازی کر رہے ہیں۔

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اس لیے جمہوریت میں ہمارے پاس ایک ہی راستہ ہے جب ہمیں اداروں سے انصاف نہیں ملے گا تو ہمیں سڑکوں پر آنا ہی پڑ تا ہے ہم سولو فلائٹ کے حامی نہیں فیصلے سے پہلے ہم اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیتے ہیں اعتماد میں نہ لینے کے حوالے سے بلاول بھٹو کی بات درست نہیں خورشید شاہ سے شاہ محموقر یشی نے بھی بات کی اور آخر میں ہم اکیلئے رائے ونڈ مارچ کے نکلے ہیں جبکہ نواز شریف اور آصف زرداری میں نوراکشتی جاری رہیگی دونوں ایک دوسرے کو خوفزدہ کرتے ہیں۔

احتساب ہوگا تو عمران خان سمیت کوئی بھی احتساب سے نہیں بچے گا نوازشر یف نے خود ہی پار لیمنٹ کو زیر وکر دیا ہے پار لیمنٹ سے ہمیں دھاندلی سمیت کسی معاملے پر انصاف نہیں ملا اور 6ماہ میں پانامہ لیکس کے معاملے میں پار لیمنٹ کچھ نہیں کر سکی جبکہ لندن میں کوئی پلان نہیں چوہدری محمدسرور کشمیر کے مسئلہ کو یورپی پار لیمنٹ میں اجاگر کر نے کیلئے گئے ہیں اور جہا نگیر خان ترین اپنے چیک اپ کیلئے گئے ہیں پاکستان میں میڈیا سمیت سیاست اور حکومت میں بھی اسٹیس کو موجود ہے جو ملک میں کوئی تبدیلی نہیں چاہتا اور سارا وقت یہ شور مچاتے ہیں کہ عمران خان یہ کر رہا وہ کر رہا ہے مجھے بتایا جائے اپوزیشن کا کام کیا ہوتا ہے۔

اپوزیشن کا کام حکومتوں کی کر پشن اور آئین توڑنے سمیت دیگر جرائم کی نشاندہی کر نا ہوتا ہے حکمرانوں نے بندر بانٹ کر لی ہے سندھ اور پنجاب میں ایک دوسرے کو تحفظ دے رہے ہیں ان کو فوج سے ڈر لگا رہتا ہے ہر احتجاج کو فوج سے جوڑتے ہیں اگر ہمیں پار لیمانی کمیٹی میں پانامہ لیکس کے معاملے پر انصاف مل جاتا ہے تو ہم سڑکوں پر نہ آتے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا احتساب نہ ہوا تو باقی کرپٹ لوگوں کا احتساب کیسے ہوگا۔ احتساب نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی زندگی عذاب بن گئی ہے۔

Accountability

Accountability

حکمرانوں کا احتساب ہوگا تو دیگر کرپٹ افراد کو احتساب کے دائرے میں لایا جاسکتا ہے ، تیس اکتوبر کو قوم کو اسلام آباد آنے کی اپیل کرتا ہوں۔اسی دن مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے اورجنوبی پنجاب کے ہردل عزیز نوجوان لیڈر پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ زرداری اور نوازشریف کا کرپشن کیلئے مک مکا ملک کیلئے خطرناک ہے۔عمران خان کے اسلام آبادمارچ کا فیصلہ درست ہے۔محرم الحرام کے بعدحکمرانوں کی کرپشن کیخلاف جنوبی پنجا ب بھر میں دھرنے دیں گے۔پاکستان نہیں انڈیا،سفارتی سطح پرتنہا ہو رہا ہے۔

مسلم لیگ ن سے کشمیر کاز اور ملک میں کسی بھی طرح کی بہتری کی کوئی امید نہیں ہے۔بھارت نے شیوسینا اور آرایس ایس جیسی تنظیموں کو کھلا چھوڑا ہوا ہے۔بھارت کے کہنے پر اپنی جہادی تنظیموں پرپابندی نہیں لگائی جاسکتی۔حافظ محمد سعید اور ان کے جیسی دوسری شخصیات اور جماعتوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر زندہ ہے بھارت نے شیوسینا اور آر ایس ایس جیسی تنظیموں کے خلاف کبھی کاروائی نہیں کی۔ہم کسی کے دباؤ پر اپنی تنظیموں پر پابندی نہیں لگا سکتے۔جہادی تنظیمیں کشمیر میں پاکستان کی بقاء کیلئے لڑرہی ہیں۔ حافظ محمد سعید پاکستان کا فخر اور محب وطن شخصیت ہیں اور اب وقت آچکا ہے کہ تمام مسلم ممالک اپنا الگ اسلامی بلاک اور اقوام متحدہ بنائیں۔

Chaudhry Javed Logo

Chaudhry Javed Logo

تحریر : چوہدری جاوید
03155560555