کپتانی اور کارکردگی پر 10 میں سے 3 نمبر دیں، آفریدی کا ناقص کارکردگی کا اعتراف

Shahid Afridi

Shahid Afridi

کراچی (جیوڈیسک) فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سامنے کپتان شاہد آفریدی نے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا، تحقیقاتی کمیٹی نے پوچھا کہ آپ کی کپتانی اور پرفارمنس پر کتنے نمبر دئیے جائیں، تو بوم بوم نے جواب دیا کہ مجھے10 میں سے3 نمبر ملنے چاہیں۔

عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بوم بوم کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیصلوں میں مداخلت نہیں کی۔ سچ کی تلاش میں لگی پی سی بی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو کپتان آفریدی نے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ، لالا اپنی بیٹی کی طبعیت خراب ہونے کی وجہ کیمٹی کا سامنے پیش نہ ہو سکے ، فون پر تقریباً تیس منٹ بات ہوئی۔

گفتگو کے دوران کمیٹی نے آفریدی پر کی سوالات کی بوچھاڑ کی ، جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کھلاڑیوں نے بھرپور تعاون کیا ، ٹیم میٹنگ میرے بغیر نہیں ہوتی تھی ، بھارت کیخلاف 4 فاسٹ بولرز اتارنا میرا فیصلہ تھاعمران خان نے نہیں کہا تھا۔

گفتگو کے دوران بوم بوم نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کا بھی دفاع کیا ، تحقیقاتی کمیٹی نے تمام بیانات قلمبند کر لئے ہیں ، رپورٹ کل کرکٹ بورڈ کو پیش کی جائے گی۔