کپتان نے ایک اور وکٹ گرا دی، فردوس عاشق پی ٹی آئی میں شامل
Posted on May 31, 2017
By Majid Khan
اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں

Firdous Ashiq Awan
نتھیا گلی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی سے سیاسی پرندوں کی پی ٹی آئی کی طرف اڑان جاری، گیلانی دور کی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان بھی تحریک انصاف کا حصہ بن گئیں، عمران خان کہتے ہیں سب کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر فیصلے کرنے ہوں گے۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے نتھیا گلی میں عمران خان سے ملاقات کی اور باضابطہ طور پر پی ٹی آئی ٹیم کا حصہ بن گئیں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر فیصلے کرنے ہوں گے، ظالم اور جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنے والے تحسین کے مستحق ہیں۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وہ نیا پاکستان تعمیر کرنے کی تحریک میں اپنا حصہ ڈالیں گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com