کروڑ لعل عیسن کی خبریں 3/5/2016

Tariq Pahar

Tariq Pahar

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) سول کورٹ سے ایک شخص کی گرفتاری کے لئے جانے والے بیلف پر لوگوں کا حملہ زدو کوب کرنے کے ساتھ کمرے میں بند کر دیا کپڑے پھاڑ دئے موبائل فون اور رقم بھی چھین لی۔تفصیل کے مطابق سول جج کروڑ غلام شبیر شیال کی عدالت سے بیلف منیر احمد واصف حسین مدعیون،مظہر عباس ولد امام بخش سیہڑ کی گرفتاری کے لئے دین پور گیا جہاں پر انہوں نے مظہر عباس کو پکڑ لیا مظہر عباس نے شور مچایا تو مسمیان بشیر احمد ،محمد سرور سیہڑفلک شیراظہر عباس، عاشق حسین اور غضنفروغیرہ اکھٹے ہوگئے جنہوں نے منیر احمد اور اس کے ساتھی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مارتے رہے کپڑے پھاڑ دیئے جیب سے موبائل فون اور 800 سو روپے بھی نکال لئے اس دوران بشیر احمد اور محمد سرور نے منیر احمد اور اُس کے ساتھی کو بیٹھک میں بند کر دیا اور مارتے رہے جس پرمنیر احمد اور واصف حسین نے منت سماجت کر کے اپنی جان بخشی کرائی اس دوران پکٹ انچارج محمد شریف بھی موقع پر پہنچ گیاپولیس تھانہ کروڑ نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 353/186،342/379 مقدمہ درج کر لیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار)گزشتہ روز سول ڈیفنس افیسر حنیف قادری نے ظہور دُرانی کے ہمراہ سادات نگر کے قریب غیر قانونی طور پر سمگل شدہ ایرانی تیل سٹور کانے اور خرید فروخت کرنے پر ٹینکی نمبر MNS سمیت مالک محبت خان ولد سرفراز خان کو سمگل شدہ تیل فروخت کرنے پر گرفتار کر کے حوالات میں بند کرا دیا اور گاڑی قبضے میں لے لی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار)حکومتی اقدامات ناکافی اور غیر تسلی بخش رہے مرنے والوں کی کوئی قیمت نہیں حکومت اور انتظامیہ عوام کے ساتھ مذاق بند کرے زہریلی مٹھائی سے ہلاکتیں اور حادثات پر ہمیں اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران کروڑ طارق محمود پہاڑ نے چک نمبر 105,107,109 اور 262 میں زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والے 31افراد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ہسپتالوں میں موجود مزید متاثرین غیر محفوظ ہیں محکمہ صحت ان کی بیماری پر قابوں پانے میں ناکام ہو چکا ہے جس کے باعث آئے روز ہلاکتیں رونما ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ دکان دار تاجر غیر معیاری اشیاء خوردو نوش بنانا اور فروخت کرنا بند کر دیں ایسی چیزیں لوگوں میں بیماریوں کا سبب بن رہی ہیں اور پوری قوم کو سربسجود ہو کر اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے گزشتہ ماہ کے دوران ضلع لیہ میں دو بسوں کے حادثات میں 50کے قریب جبکہ زہریلی مٹھائی کھانے سے اب تک 31 افراد جاں بحق ہو چکے جو کے بہت بڑے سانحات ہیںانہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ حکومت ہسپتالوں میں ادویا ت ،ڈاکٹر اور عملہ کی کمی کو پورا کرے یہاں کے ہسپتالوں کا پابند بنایا جائے کہ وہ مریضوں کو ریفر کرنے کی بجائے موقع پر علاج معالجے کی سہولت فراہم کرے۔