کار کے بمپر میں چھپ کر سپین داخل ہونے کی کوشش ناکام

Man Hidden Car Bumper

Man Hidden Car Bumper

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) سپین رینجرز نے 29 سالہ نوجوان کو گاڑی کے پچھلے بمپر میں چھپ کر سپین داخل ہونے کی ناکام کوشش کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔

حکام نے اس لڑکے کا کھوج، دل کی دھڑکن کا کھوج لگانے والے آلے کی مدد سے لگایا۔

رینجرز کے مطابق، گنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو جب بمپر سے باہر نکالا گیا تو، اس کی حالت مخدوش تھی۔ اور اس کیلئے سانس لینا بھی دشوار ہو رہا تھا۔ تارک وطن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔