کاروان ادب برطانیہ کے زیر اہتمام ادبی نشست

United Kingdom

United Kingdom

پریس ریلیز: برطانیہ میں اردو اور پنجابی ادب کی نمائندہ تنظیم کارون ادب نے اپنی پریسر یلیز کے مطابق معروف شاعر شارق خان کی رہائش گاہ میں پہلی ماہاناادبی نشست کا آغاز کیا کاروان ادب کے بانی اور صدر جناب صابررضا کی درخواست پر معروف ادبی شخصیت جناب جمیل الدین عالی اور محترمہ شاہین صدیقی کی مغفرت کے لئیے دعا کی گئی

،شارق خان صاحب کی مرحومہ والدہ اور سسر صاحب کے ایصال ثوابکے لئیے بھی دعا کی گئ محفل مشاعرہ کے صدر جناب نعیم شبیہ تھے جبکہ نظامت صابر رضا اور شارق خان کے خوبصورت جملوں کی مرہون منت تھی پچاس سے زیادہ خواتین اور حضرات نصف شب تک جناب شارق خان ، سعید شیخ ،رضاخان ، صابر رضا ڈاکٹر منظر احمد ،سلام خان ،انورجمال فاروقی اور سید نبیل حیدر کے کلام شاعر بہ زبان شاعر سے لطف اندوز ہوئے

اختتام پر مشاعرے کے صدر نعیم شبیہ نے اعلان کیا کہ دسمبر میں نشست ان کی رہائش گاہ پر ہو گئی قارین کو بتاتے چلئیں عید میلاد النبی کے حوالے سے دسمبر کے آخری عشرے میں اولڈ ہم میں نعتیہ مشاعرہ ہو گا قاری منظورشاکر ،سید نبیل حیدر اور انورجمال فاروقی مشترکہ طور پر میزبان ہونگے