پیام امن بارسلونا کے زیراہتمام کرسمس کی تقریب ڈائریکٹر امیگریشن شاویز بوش کی خصوصی شرکت

Christmas Ceremony Barcelona

Christmas Ceremony Barcelona

بارسلونا (منیر ممتاز) پیام امن بارسلونا کے زیراہتمام 19 دسمبر کو بارسلونا کے نواحی علاقہ سانتا کلوما میں کرسمس کی تقریب ہوئی۔ صوبہ کتلونیا کے ڈائریکٹر امیگریشن شاویز بوش اور بادالونا کی کونسلر فاطمہ طالب نے کی خصوصی شرکت۔ سکھ ۔مسلم ،ہندو اور کرسچن کیمونٹی نے بھر پور شرکت کی۔ پیام امن کی صدر جوزفین کرسٹینا نے تمام شرکا ء کا شکریہ ادا کیا اور کہا بھائی چارے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

کونسلر فاطمہ طالب نے پیام امن کی اس کوشش کو سراہا۔ڈائریکٹر امیگریشن شاویز بوش نے مقامی چرچ کے فادر کا شکریہ ادا کیا کہ وہ پیام امن کیساتھ ملکر بین المذاہب کے فروغ کیلئے کام کر رہا ہے صوبہ کتلونیا میں اس کی بہت ضرورت ہے۔ اس تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر عرفان مجید راجہ نے ادا کیئے۔

اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبا اور سماجی میدان میں خدمات سر انجام دینے والوں کو پیام امن کی طرفسے شیلڈ دی گئیں۔ تمام شرکا ء نے پیام امن کی صدر جوزفین کرسٹینا کی اس کاوش کو سراہا اور ہمیشہ کی طرح اپنے تعاون کایقین دلایا۔

Christmas Ceremony Barcelona

Christmas Ceremony Barcelona