کارون ادب برطانیہ کی آئندہ ماہانہ نشست ماہ رواں میں فوت ہونے والے قلم کاروں سے منسوب ہو گی

Akram Bajwa

Akram Bajwa

برطانیہ (محمد اکرم باجوہ) کارون ادب برطانیہ کے صدر معروف شاعر صابر رضا نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ ماہ رواں کا پہلا عشرہ دنیائے ادب کی تین اہم شخصیات کو ہم سے جدا کر گیا پہلے انتظار حسین پھر ندا فاضلی اور آج فاطمہ ثریا بجیا کا انتقال دنیائے فن اور ادب کے لئیے ناقابل تلافی نقصان ہے

اس لئیے کارون ادب کی مرکزی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے مارچ میں ماہانہ ادبی نشست ماہ راواں میں ہم سے بیچھڑ جانے والے قلم کاروں سے منسوب کر دی جائے مقام اور تاریخ کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا