ہتک عزت کیس میں عمران سے جتنی بھی رقم ملی شوکت خانم اسپتال کو دیدوں گا، نجم سیٹھی

Najam Sethi

Najam Sethi

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہتک عزت کیس میں مجھے عمران خان کی طرف سے جتنی بھی جرمانے کی رقم ملے گی وہ میں شوکت خانم میموریل اسپتال کو دیدوں گا۔

انھوں نے کہا کہ بہت عرصے سے کہہ رہا ہوں جوڈیشل کمیشن سے کچھ نہیں نکلے گا ، پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا بے سود رہا۔ حالات سے سبق سیکھنا چاہیے،انکا کہنا تھا کہ ان پرجو الزامات لگائے گئے اس پرمعافی نہ مانگی گئی تو عمران خان کو سپریم کورٹ تک گھسیٹوں گا۔

عمران خان کے رویے نے بہت سے لوگوں کو مایوس کیا۔ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں سب باتیں سامنے آ گئی ہیں کہ ایک سازش کے تحت سب کو الجھائے رکھا گیا۔ عمران خان کو بہت بڑا ڈینٹ پڑا ہے۔