کیس فوجی عدالتوں میں ہو تو کونسلر رسائی نہیں دی جا سکتی، عبدالباسط

Abdul Basit

Abdul Basit

اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارت میں پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مبارک حسین پٹیل کے فرضی نام سے بھارتی پاسپورٹ پر کلبھوشن نے متعدد بار پاکستان کا سفر کیا، اب یہ بھارتی حکومت نے بتانا ہے کہ وہ ایک فرضی نام سے سفر کیوں کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ را ایجنٹ کلبھوشن کی انفارمیشن پر کئی سلیپر سیل بند کئے، فوجی عدالتوں میں کیس ہو تو کونسلر رسائی نہیں دی جا سکتی۔

عبدالباسط کا کہنا تھا کہ کلبھوشن پر ایسے الزامات تھے کہ سول کورٹ میں اس کا مقدمہ نہیں چل سکتا تھا، اسے دفاع کا مکمل حق دیا گیا۔ عبدالباسط نے کہا کہ بھارت اجمل قصاب کا اس معاملے میں ذکر کر کے الجھنیں بڑھا رہا ہے، وہ سیبوں کو سنگترے کہنا چھوڑ دے۔