ختم نبوت کا معاملہ بہت حساس معاملہ ہے۔ شہیر سیالوی

Shaheer Sialvi

Shaheer Sialvi

اسلام آباد : سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر شہیر سیالوی نے نوجوان رھنماوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ختم نبوت کا معاملہ بہت حساس معاملہ ہے اور اس پہ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا حمزہ علی عباسی کو اپنے الفاظ واپس لینے ھونگے ورنہ عاشقانے رسول ملک گیر احتجاج کریں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں قادیانیوں کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے مگر اسکا یہ مطلب نہیں کہ انہیں مسلمان قرار دے دیا جائے. پاکستان کے آئین کے مطابق قادیانی غیر مسلم اقلیت ھیں اور ھم آئین کی قدر کرتے ھیں.