دیگر کیسز کی طرح پانامالیکس کیس میں بھی عدلیہ سے حق کی توقع کی امید رکھتے ہیں، شمروز الہی گھمن

Shamrooz

Shamrooz

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) چئیرمین ایڈوائزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ شمروز الہی گھمن کا کہنا ہے کہ دیگر کیسز کی طرح پاناما لیکس کیس میں بھی عدلیہ سے حق کی توقع کی امید رکھتے ہیں۔

نوازشریف پاناماکیس میں سرخروہوکر نکلیں گے اورعمران خان کا چوردروازے سے آنے کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند ہوجائے گا۔ شمروزالہی گھمن کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی عدالت میں فتح نوازشریف کی جیت ہے،عدالت کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ مسلم لیگ ن کا مینڈیٹ حق اورسچ پر مبنی ہے۔

شمروز الہی گھمن نے مزید کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاتین سالہ دور پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا اور امید ہے کہ نئے آرمی چیف بھی جمہوریت اورامن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔