چناق قلعے سے یونان جانے کی کوشش کرنے والے 43 غیر ملکی گرفتار

Immigrants Arrest

Immigrants Arrest

ترکی (جیوڈیسک) ترکی کے ضلع چناق قلعے کی تحصیل عائوا جک میں غیر قانونی طریقے سے یونان کے جزیرہ میدیلی جانے کی کوشش کرنے والے 43 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ساحلی محافظ ٹیم نے اطلاع ملنے پر قادرگا کے کھلے سمندر میں ربڑ بوٹس کیساتھ یونان جانے کی کوشش کرنے والے غیر ملکیوں کیخلاف کاروائی کی۔

گرفتار کیے جانے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں اور ان افراد کا تعلق شام، پاکستان، ایرٹرے، عراق، افغانستان، کانگو اور بنگلہ دیش سے ہے۔

حفاظتی قوتوں نے کاغذی کاروائی کے بعد ان افراد میں کھانا تقسیم کیا اور انھیں مہاجرین کو واپس بھیجنے والے مرکز پہنچا دیا۔