مشترکہ مفادات کونسل ناکام و افادیت سے محروم ہوچکی ہے۔ ایم آر پی

Census

Census

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مردم شماری مو ¿خر کئے جانے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا بنیادی مقصد وفاق اور اسکی اکائیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط رکھنے اور انکے مابین کسی بھی قسم کے اختلافات طے کرانے کیلئے آئینی تقاضے بروئے کار لانے کا ہے۔

مگر یہ ادارہ بادی النظر میں وفاقی حکومت کا ایک ذیلی ادارہ بن چکا ہے اور اسکی ڈکٹیشن کے مطابق مردم شماری جیسے آئینی تقاضے سے بھی صرفِ نظر کررہا ہے۔

امیر پٹی نے مزید کہا کہ اگر اس ادارے نے قومی ایشوز اور قومی منصوبوں پر حکمران جماعتوں کی مفاداتی سیاست کا حصہ بننا ہے تو اس سے قومی تعمیر و ترقی کیلئے کسی کردار کی ہرگز توقع نہیں رکھی جا سکتی اسلئے قوم کی نگاہوں میں اب اس ادارے کا قائم رہنا قومی خزانے پربوجھ کے سوا کچھ بھی نہیں۔

کیونکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہو‘ مردم شماری ہو یا کوئی اور ایشو یہ ادارہ ہر معاملے میں قومی اتفاق رائے پیدا کرنے اور اپنی افادیت کو ثابت کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔