جشن ولادت مصطفی کے سلسلے میں تلہار میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں

Milad-e- Mustafa

Milad-e- Mustafa

تلہار (نمائندہ) جشن ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں تلہار میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں شہر کی مساجد و مدارس، گھر، محلہ عمارتوں اور گلیوں کو بڑی خوبصورتی سے سجادیا گیا ہے۔

جبکہ گذشتہ روز ایک ریلی مرحبا یا مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں نکالی گئی جس میں نوجوانوں نے موٹر سائیکلوں سمیت شرکت کی اور صحافی امتیاز حبیب جونیجو کے گھر میلاد النبی کے سلسلے میں خواتین کی نعت خوانی کی محفل منعقد ہوئی جس میں بچیوں کے دو مدارس کی طالبات اور استانیوں نے شرکت کی۔

محفل نعت میں ننہی بچیعں نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں اپنی خوبصورت آواز سے نعت پیش کرکے شرکاء کو مرحبا کہنے پر مجبور کر دیا دوسری جانب آج مرکزی ریلی کچھی محلہ وارڈ نمبر پانچ سے نکالی جائیگی جو سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی نگرانی میں مختلف راستوں سے گذرے گی۔