آزادی پاکستان فیسٹیول لائق آباد 13اگست کو منعقد ہوگی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لائق آباد یوتھ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام لائق آباد قائد آباد کی تاریخ کا میگا ایونٹ “آزادی پاکستان فیسٹیول لائق آباد ” مورخہ 13اگست 2016ء بروز ہفتہ بمقام لائق آباد مرغی خانہ بیچم روڈ قائد آباد لانڈھی میں منعقد ہوگا۔۔

اس میگا ایونٹ کے آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین مرزا وقار بیگ ،سید عدنان شاہ،شیخ دانش ،محمد احسن ،عبداللہ محسن العطاس اور سید مظہر علی ہونگے آرگنائزنگ کمیٹی نے فیسٹیول کی تفصیلات بتا تے ہوئے کہاکہ جشن آزادی کے موقع پر لائق آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا میگا ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

جس میں ہم اپنی نئی نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے ذریعے حوصلہ افزائی اور تعمیری سوچ فراہم کرنے کے ساتھ وطن سے محبت اور آزادی کی قدر سے روشناش کرائیں گے فیسٹیول میں منعقد ہونے والے تمام تقریبات خالصتاً علاقے کے بچوں کی تربیت اور رہنمائی کے لئے منعقد کئے جائیں گے۔

تقریبات می تما م تفریح پر 7سال تا 16سال کے بچے بالکل مفت تمام سہولتوں سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں فیسٹیول میں شرکت کرنے والے تمام بچوں کو انعامات دینے کے ساتھ انہیں مختلف سرگرمیوں میں حوصلہ افزائی کے جوہر دکھا نے کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔

آرگنائز نگ کمیٹی نے بتا یا کہ فیسٹیول میں مقابلہ قرات ،مقابلہ نعت کے علاوہ ملی نغموں ،تقاریر ،کوئز ،ٹیبلو ،کے مقابلوں کڈز گیم ،قومی فلم /ڈرامے ،فائر ورک اور میوزیکل شو بھی منعقد کئے جائیں گے جس میں ملک کے ممتاز فلم اور اسٹیج کے فنکار و کامیڈین شرکت کرینگے۔