مردم شماری و قومی انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی بنایا جائے ‘ ایم آر پی

Ameer Patti

Ameer Patti

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کی جانب سے ملک میں مردم شماری میں تاخیر کے حوالے سے حکومتی موقف مسترد کئے جانے کو عوامی ‘ آئینی اور قانونی فتح قرار دیتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے عوامی وقومی مفادات کے تحفظ کیلئے دیانتدارانہ آئینی کردار کی ادائیگی پر سپریم کورٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کی یہی بات بالکل درست ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی راہ میں تاخیری حربے اٹکانے اور مردم شماری کیلئے فوج کی نگرانی کو ناگزیر قرار دینے کا حکومتی م‘قصد و منشاءیہی ہے۔

2018 ءکے انتخابات کے حوالے سے بھی فوج کی عدم دستیابی ‘ نا مساعد حالات ‘ دہشتگردی و بد امنی اور دیگر وجوہات کو بنیاد بناکر اس میں بھی تاخیری ہتھکنڈے اپنائے جائیں اور تادیر اختیار و اقتدا ر پر قبضہ برقرار رکھا جائے۔

اسلئے وقت مقررہ پر مردم شماری ‘ وقت مقررہ پر انتخاب اور ملک و قوم کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب یقینی بنانا اب عدلیہ کی ہی ذمہ داری ہے کیونکہ فوج اور عدلیہ کے سوا تمام محکمے ناکام یا حکومتی و سیاسی تسلط کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔