مردم شماری کیلئے شناختی کارڈ لازم نہیں: اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) شہر اقتدار سے جاری بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ جن کے پاس کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نہیں وہ بھی مردم شماری میں شامل ہو سکتے ہیں، اگر کسی خاندان کے پاس شناختی کارڈ نہیں تو وہ کوئی اور شناخت بھی ظاہر کر سکتا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ مردم شماری میں پاک فوج کی خدمات قابل تعریف ہیں اور پاک فوج کی شمولیت سے مردم شماری میں شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری سو فی صد شفاف بنائی جائے گی۔

انہوں نے مردم شماری کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے مردم شماری کے لئے بھرپور معاونت کی۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی تجویز سے پہلے ہی خصوصی شکایت سیل قائم کر دیا گیا ہے۔