مردم شماری میں مادری زبان گجراتی لکھائی جائے’ جی کیو ایم

Ameer Patti

Ameer Patti

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے گجراتی بولنے والی میمن ‘ کچھی ‘ کاٹھیاواڑی ‘ بوہری ‘ گجراتی ‘ اسماعیلی و یگر برادریوں اور ہندوودیگر کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ عنقریب ہونے والی مردم شماری میں تمام گجراتی بولنے والے مادری زبان کے خانے میں اردو کی بجائے اپنی مادری زبان ”گجراتی ” تحریر کرائیں۔

کیونکہ یہ امر گجراتی کے تحفظ اور گجراتی بولنے والوں کے حقوق کے حصول کیلئے لازم ہے ۔گجراتی سرکار نے مزید کہا کہ گجراتی کے تحفظ و فروغ کیلئے گجراتی بولنے والی برادریاں نہ صرف گھر میں گجراتی رائج کریں بلکہ اپنے بچوں کو گجراتی بولنا سکھانے کے ساتھ ان کیلئے گجراتی پڑھنا اور لکھنا سکھانے کا بھی انتظام کریں جبکہ گجراتی بولنے والی کمیونٹی و جماعتوں کے زیر انتظام چلنے والوں نجی و فلاحی اسکولوں میں گجراتی پڑھانے کے انتظامات بھی کئے جائیں۔