مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 مارچ سے شروع ہو گا

 Mardam Shumari

Mardam Shumari

اسلام آباد (جیوڈیسک) ادارہ شماریات کے سربراہ آصف باجوہ نے کہا ہے کہ کہ مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 مارچ سے 15 اپریل تک ہوگا، جبکہ مردم شماری کا دوسرا مرحلہ 25 اپریل سے 25 مئی تک ہو گا۔

آصف باجوہ نے بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا کہ مردم شماری کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوتے ہی 60 دنوں میں نتائج دے دیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں فوج کے 45 ہزارجوانوں کی ضرورت ہے جو مردم شماری کی نگرانی کریں گے،پہلے سے موجود 4 کروڑ 20 لاکھ فارم ہی استعمال کریں گے۔

ادارہ شماریات کے چیف نے مزید بتایا کہ پہلے فیز میں چاروں صوبائی دارالحکومتوں اور اسلام آباد میں مردم شماری ہو گی، پورا بلوچستان بھی پہلے مرحلے میں شامل ہو گا۔