پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سینیٹر مشاہد اللہ خان 19 مارچ کو ویانا تشریف لائیں گے۔ حاجی شاہد محمود

 Mushahid Ullah Khan

Mushahid Ullah Khan

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر حاجی شاہد محمود نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا کو اطلاع دی کہ پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر اور مسلم لیگ ن آسٹریا کے عہدیداران کی دعوت پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سینیٹر مشاہد اللہ خان 19 مارچ بروز اتوار شام کو ویانا کے دو روزہ دورہ پر تشریف لائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سینیٹر مشاہد اللہ خان کے اعزاز میں پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کی جانب سے ویانا کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا جائے گا۔