چوہدری عبدالستار ، چوہدری آفتاب متیالوی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں چوہدری عبدالقیوم بوٹا کو ایم ڈی اے میرپور یونین کا صدر بننے پر مبارکباد دی ہے

بھمبر : چوہدری عبدالستار ،آفیسر اسٹیٹ لائف چوہدری آفتاب متیالوی اور چوہدری محمد رضوان سرویئر MDAنے اپنے مشترکہ بیان میں چوہدری عبدالقیوم بوٹا کو ایم ڈی اے میرپور یونین کا صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔

اور کہا ہے کہ موصوف انتہائی ایماندار اورفرض شناس شخصیت ہیں یونین کے صدر کی ذمہ داریاں احسن انداز سے نبھاکر یونین کے ممبران کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی قائدانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔