چابہار میں بھارتی سرمایہ کاری عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔ نشا ڈسائی

Nisha Desai

Nisha Desai

واشنگٹن (جیوڈیسک) سینٹ میں سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران نشا ڈسائی کا کہنا تھا کہ امریکہ بھارت کو ایران پر پابندیوں سے متعلق آگاہ کر چکا ہے اور ان پابندیوں کے تناظر میں چابہار معاہدے کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ایران سے معاشی پابندیاں تو ہٹا لی گئی ہیں تاہم دوطرفہ تجارت کے لئے بعض شعبوں میں اب تک پابندیاں عائد ہیں۔

دوسری جانب بھارت اور ایران نے حال ہی میں چا بہار بندرگارہ پر پچاس کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔