چاغی :سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

Wapon

Wapon

اسلام آباد (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے چاغی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گردی بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر چاغی کے علاقے میں ایک کمپائونڈ سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

پکڑے جانے والے اسلحہ میں درجنوں دستی بم ، راکٹ لانچر ، مارٹر گولے ، بارودی سرنگیں ، مختلف بور کے سینکڑوں رائونڈز اوردیگر تخریبی مواد شامل ہے ۔ یہ اسلحہ و گولہ بارود اندرون صوبہ سمگل کرکے دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔