اوگرافیانافال کے چیئرمین عمار علی کی وسیم بٹ سے خصوصی ملاقات

Ammar Ali Meeting Waseem Butt

Ammar Ali Meeting Waseem Butt

آئرلینڈ ڈبلن (فرخ وسیم بٹ) حالیہ دنوں میں اوگرافیانافال کے انتخابات ہوئے جس میں محمد عمار علی نے زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے محمد عمار علی بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے اس کامیابی پر ملک بھر سے سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیمات کے علاوہ کمیونٹی کی بڑی تعداد میں محمد عمار علی کو مبارکباد دی۔

تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگزیکٹو عہدیداران، رفقاء و اراکین نے عمار علی کو مبارکباد دی جبکہ تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے مرکزی رہنما وسیم بٹ نے محمد عمار علی سے چار رکنی وفد کے ساتھ ڈبلن میں خصوصی ملاقات کی اور خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے تمام وابستگان، رفقاء و اراکین کا بھرپور تعاون ان سے رہے گا۔

جس پر عمار علی نے وسیم بٹ اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس محبت اور خلوص کا آپ نے اظہار کیا وہ ہمیشہ مجھے یاد رہے گا وسیم بٹ کے ہمراہ جس چار رکنی وفد نے عمار علی سے ملاقات کی ان میں جنرل سیکرٹری منہاج القرآن رضوان احمد تور، فنانس سیکرٹری حافظ محمد سعید، افتخار ملک اور محمد ذہیب بٹ قادری شامل تھے۔