سندھ کی صدارت کے لئے نثار احمد کھوڑو کا انتخاب پارٹی کارکنان کی آواز ہے۔ عبدالستار حمائتی

Nisar Ahmed Khuhro

Nisar Ahmed Khuhro

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کونسل کے رکن عبدالستار حمائتی ،ہاشم لاشاری،محمد حسین بروہی ،یوسی 32کے چیئر مین دل محمد حمائتی ،غلام محمد حمائتی، اشرف نور حمائتی ،رحمت اللہ حمائتی نے اپنے مشترکہ بیان میں چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو نثار احمد کھوڑو کو سندھ کا صدر نامزد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

نثار کھوڑو کے انتخاب کو پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنان اور جیالوں کی دل کی آواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے فیصلے سے کارکنان میں ایک نیا جوش و جذبہ ہوگا اور سندھ میں پیپلز پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہوگی۔

جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری