چیئرمین بلاول بھٹو کے دلیرانہ فیصلے سے پاکستان پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہو گی۔ مقصود پارہ

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء مقصود احمد پارہ ، عوام دوست یوسی چیئر مین خلد آباد سید مزمل شاہ، خاتون کونسلر شبانہ بیگم اور زاہد انور نے چیئر مین بلاول بھٹو کی جانب سے پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے اقدامات کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہاکہ چیئر مین کے انقلابی فیصلوں سے پیپلز پارٹی پورے ملک میں مزید مستحکم ہوگی پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ شریک چیئر مین آصف علی زرداری کا سندھ میں گڈ گورنس کے لئے سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لئے جواں سال سید مراد علی شاہ کا انتخاب عوامی سوچ کی ترجمانی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی مدبرانہ سیاست کی بدولت آج ملک میں جمہوریت کا ننھا پودا پروان چڑھ رہا ہے اور انشا اللہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی قیادت میں 2018ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی پیپلز پارٹی کے رہنمائوں مقصود پارہ اور دیگر نے سید مراد علی شاہ کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مباکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی عوامی خدمت کے حوالے سے چند دنوں کی کارکردگی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ اب سندھ ترقی اور خوشحال ہوگا ۔پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری سے کہاکہ پارٹی کی تنظیم نو کے دوران ضلع ملیر میں نئی قیادت سامنے لائی جائے۔

میڈیا سیکریٹری