پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا روبن کھوکھر کی دادی کی وفات پر اظہار تعزیت

Bilawal Bhutto and Rubin Khokhar

Bilawal Bhutto and Rubin Khokhar

سپین (اقبال کھوکھر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف و متحرک صحافی وسیاسی و سماجی رہنماء روبن کھوکھرکی دادی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے اسلام آباد میڈیا سیل سے جاری تحریری تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو نے روبن کھوکھر اور جاوید اقبال گل کی پارٹی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ روبن کھوکھر کے اہل خانہ کے اس دکھ میں اس کے ساتھ ہیں اور پارٹی میں ان کی خدمات کو قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔