چیئرمین آئیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر ندیم خان اور دیگر معزز ممبران آئیسکو ملازمین کے لئے بونس کی منظوری

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد : آئیسکو ملازمین کی شب وروز محنت کی بدولت آئیسکو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اول نمبر پر ہے۔ لیبر یونیٹی آئیسکو میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار آئیسکو لیبر یونیٹی کے صدر عاشق خان نے راولپنڈی ٹرینگ سنٹر مریڑ حسن میں ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان، ڈی جی ایچ آر ثقلین ظہور راجہ اور ان کی ٹیم کی مثالی کارکردگی کی وجہ سے آئیسکو میں کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ہوتا جا رہاہے اور جلد ہی ان کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

جنرل سیکرٹری لیبر یونیٹی سید تنویر حسین شاہ کاظمی نے اس موقع پر کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا عبدالجبار خان کی ملازمین کے لئے بونس ادائیگی میں ذاتی دلچسپی کو یونین قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور امید کرتی ہے کہ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ندیم خان اور دیگر معزز ممبران اپنے آئندہ اجلاس میں آئیسکو ملازمین کی اعلی کارکردگی پر بونس کی حتمی منظوری دے گی۔

وائس چیئرمین لالہ یعقوب نے اس موقع پر آئیسکو چیف سے مطالبہ کیا کہ Deceased Quotaپر جلد بھرتی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔نائب صدر سردار ریاست نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی سطح پر ریفرنڈم کے لئے لیبر یونیٹی کا کیس معزز عدالتوں میں زیر التواء ہے۔

انشااللہ کمپنی وائر الیکشن کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔ مبارک شاہ، کاشف جعفری، محمد رمضان اور دیگر نے اپنے اپنے خطابات میں آئیسکو ملازمین کو کمپنی وائز ریفرنڈم کے لئے اپنی اپنی تیاری کو تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

میڈیا سیل ( لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین)
0322-5154664